Home / pakistan News / نوازشریف کا میڈیکل بورڈ آج معائنہ کرے گا.جناح اسپتال میں زیرعلاج

نوازشریف کا میڈیکل بورڈ آج معائنہ کرے گا.جناح اسپتال میں زیرعلاج


لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا جناح اسپتال میں علاج کا دوسرا روز ہے، میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کا معائنہ کرکے مزید علاج کی حکمت عملی طے کرے گا۔
نوازشریف کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم کے اہل خانہ ملاقات کے لیے آج جناح اسپتال آئیں گے، شہبازشریف کی بھی جناح اسپتال آمد متوقع ہے۔
جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعاصم حمید کے مطابق آج نوازشریف کی ایکو کی جائے گی۔ میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کا معائنہ کرکے مزید علاج کی حکمت عملی طےکرے گا ۔
گذشتہ ہفتے نوازشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں 6 روز بعد نواز شریف نے پی آئی سی اسپتال جانے سے انکار کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا تھا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، جس میں واضح لکھا گیا کہ نوازشریف کو مزید اسپتال میں نہ رکھا جائے۔
میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے والے خصوصی میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *