Home / All Posts / شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں:وزیر اعظم عمران خان

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں:وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے جب انہوں نے کہا کہ انہیں سعودیہ میں پاکستانی سفیر سمجھیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اپنا سمجھ کر برتاؤ کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید تین  ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی جس پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اعلیٰ سطح کونسل کے قیام کی تجویز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس ہرسال ریاض اور اسلام آباد میں ہو گا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی جریدہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم سعودی عرب کو عالمی سطح پر طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے پرپاکستانی قوم انتہائی خوش ہے۔ ہم سعودی ولی عہد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر مملکت ڈٓاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جب کہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *