Home / All Posts / سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے عمران خان خوش آمدید کریں گے

سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے عمران خان خوش آمدید کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ولی عہد کے ہمراہ ہوگا، جس میں وفدمیں وزرا،شاہی خاندان کےارکان اورکاروباری شخصیات شامل ہوں گی، سعودی وفدمیں شامل وزراپاکستانی ہم منصب وزراسےملاقاتیں کریں گے جبکہ محمدبن سلمان صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقاتیں کریں گے۔
وزرا کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پربات چیت ہوگی اور متبادل توانائی اورمعدنی وسائل کے ایم اویو پر بھی دستخط ہوں گے۔سعودی علی عہد کے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کےفروغ میں رکاوٹوں کےخاتمےکےمعاہدے، منشیات اوراسمگلنگ کی روک تھام ،میڈیا،کلچر،اطلاعات کےشعبےمیں ایگزیکٹوپروگرام پردستخط ہوں گے جبکہ نوجوانوں اورکھیلوں کےشعبےمیں معاہدےپر بھی دستخط کئےجائیں گے۔دورےکےموقع پردارالحکومت اسلام آبادمیں خصوصی تیاریاں کی گئیں ہیں، شہر کو خیرمقدمی بینرز ،پوسٹرز ،دونوں ممالک کےرہنماؤں کی تصاویرسےسجادیا گیا ہے۔ ۔پاکستان اور سعودی عرب کے بھائی چارے اور دوستی کے نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز بھی شاہراہوں کے اطراف نصب کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نورخان ائر بیس پر سعودی ولی عہد اور ان کے اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کرے گی۔ ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی چلائیں گے یا پھر دونوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گے۔
آمد پر سعودی ولی عہد کو اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ دورے پر آنے والی مہمان شخصیت اور ان کے وفد کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی کےجامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی سیکورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر سعودی وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کردی گئی ۔ مہمان وفد کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ کی نو بی این تعینات کی جائیں گی اور ساتھ ہی رینجرز کے3ونگ ، لائٹ کمانڈوبی این کی 2بٹالین جب کہ زرارانسداددہشت گردی یونٹ اور ائیرڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کریگی۔
وفد کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایل سی ٹو ریڈار، 2مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ ایوی ایشن کے 6عدد ایم آئی 17طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔ انٹیلی جینس کی 2بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈکی 28 ٹیمیں کام کریں گی جب کہ ایمبولینسز، میڈیکل عملے سمیت 12ہزارافسران وجوان ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور 16 تاریخ صبح 5بجےٹریفک وارڈنزکوڈیوٹی پر پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ روات سے گاڑیوں کا اسلام آباد داخلہ بند کردیا جائے گا جب کہ جی ٹی روڈ کے ٹریفک کوجہلم روڈ سے براستہ مال روڈ اسلام آباد داخل کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو روات سے پیچھے ہی روک لیا جائے گا جس کو رات گئے راولپنڈی سے اسلام آباد داخلے کی اجازت ہوگی ۔ اس دوران کورال چوک،شکریال،کھنہ پل، فیض آباد انٹرچینج بندہوگا اور ایئرپورٹ روڈکاٹریفک عمار چوک سےراول روڈ موڑدیا جائےگا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ڈبل روڈ سے آئی جی پی اور اسلام آباد داخل ہوسکیں گے جب کہ گولڑہ موڑکاٹریفک پیرودہائی موڑسےآئی جی پی کی طرف موڑدیا جائے گا اور ٹریفک وارڈنزکواسپیشل سیکیورٹی پاسزجاری کیےجائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *