Home / pakistan News / نوازشریف کو قیدی نمبر الاٹ، ملاقات کا دن مختص

نوازشریف کو قیدی نمبر الاٹ، ملاقات کا دن مختص


لاہور
: احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا جبکہ حکام نے اُن کی ملاقات کا دن بھی مختص کردیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کوجیل میں4477نمبردے دیاگیا ،  جیل کےڈاکٹرنےمعمول کےمطابق نوازشریف کاچیک اپ کیا ،نواز شریف کابلڈپریشراورشوگرنارمل ہے
سابق وزیراعظم نوازشریف کوجیل میں4477نمبرکااندراج کردیاگیا،جیل کے ایڈمیشن رجسٹرنمبر5میں نمبردرج کیاگیاہے نوازشریف جب تک جیل رہیں گے4477ان کی شناخت کانمبرہوگا، نوازشریف نےقرآن مجید،دینی کتب اورادبی کتابیں منگوالیں، رشتےداراوروکلاء نوازشریف سےملاقات کیلئےآسکتے ہیں۔ 
 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سات سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
احتساب عدالت نے نے میاں نوازشریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دیا تاہم ملزم کی درخواست پر اُسے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔
نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا تھا اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا تھا، اس موقع پر سابق وزیراعظم کے ہمراہ نیب کی ٹیم بھی موجود تھی۔
24 دسمبر کو احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف پر ڈیڑھ ارب روپے اور ڈھائی کروڑ ڈالر یعنی 5 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
درخواستوں پر سماعتیں ہوتی رہیں اور 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ادارہ احتساب (نیب) کو حکم دیا گیا کہ وہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔
بعد ازاں نیب میں شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کیے گئے جن میں سے ایک ایون فیلڈ ریفرنس پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید مع جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔
جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دوست اورپارٹی رہنماؤں کی لسٹ پہلےنوازشریف کوبھجوائی جائیگی، نوازشریف نےجن سےملناہوگاان کےنام سےسپرنٹنڈنٹ کوآگاہ کرینگے، جیل کےڈاکٹرنےمعمول کےمطابق نوازشریف کاچیک اپ کیا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کابلڈپریشراورشوگرنارمل ہے۔

Allow the Nawaz Sharif to be imprisoned
Former Prime Minister Nawaz Sharif gave 4477 marks to jail,According to the correspondent of the Prisoner,Former prime minister Nawaz Sharif has been nominated 4477 in number, Jail’s admission has been registered in Registrar 5.
As far as the jail will remain, 4477 will be known to them,
Nawaz Sharif can join Qari Mujahid, religious books and religious books, relatives and relatives.
On December 24, the Accountability court sentenced Nawaz to 7 years imprisonment and heavy punishment in the Yazeedia Reference
While he had lost the flagship reference.
According to sources, the family members will be able to meet in Quetta Lakhpat jail on Monday from 3:00 PM.

About admin

Check Also

آصف علی زرداری کی گرفتار,اور کل یوم سیاہ منانےکا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *