Home / Buffalo & Cows / کسی جگہ بھی جانور خریدتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

کسی جگہ بھی جانور خریدتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

دوستو منڈی میں یا کسی جگہ بھی جانور خریدتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں ۔                                                                                                                  
جانور خریدتے وقت جانور کے دانت دیکھیں کہ وہ کتنی عمر کا ہے۔جانور کی نسل کو دیکھیں۔اور نسلوں کی اپ کو مکمل پہچان ہونی چاہیے ہر نسل کی پہچان کیسے ہوگی یہ انشا الللہ اگلی تحریر میں تفصیل سے لکھوں گا۔جانور کی انکھیں دیکھیں صحت مند جانور کی انکھیں صاف شفاف ہوتی ہیں چمکدار۔صحت مند جانور کی چمڑی صاف چمکدار ہوتی ہے۔جانور کو چلا کے دیکھیں کہ جانور لنگڑا تو نہیں کوٸچال میں مسلہ تو نہیں جانور کی ایک انکھ پے کوٸ چیز رکھ کے اسے چلا کہ دیکھین کہ کہیں جانور پیدایشی یا بعد میں کسی انکھ سے اندھا تو نہیں اسی طرح دونوں انکھوں کے ساتھ یہ عمل کر کے دیکھیں۔جانور کو چارہ کھلا کہ دیکھیں صحت مند جانور چاک و چوبند ہوگا کان کھڑے رکھے گا۔مہنہ ناک صاف ہوگا کوٸ پانی نہیں بہ رہا ہوگا۔۔جانور کا گوبر دیکھیں کہ اس مہں کہیں غیر ہضم شدہ اجزا تو نہیں جس سے جانور کے معدے کا پتا چلے گا کہ کتنا ٹھیک ہے۔گوبر نا بہت پتلا ہو نا سخت۔دودھیل جانور۔کے چاروں تھنوں میں دودھ دوھ کے چیک کریں کہ چاروں تھنوں میں دودھ کی مقدار برابر ہے۔کوٸ تھن متاثر تو نہیں اکثر پیوپاری تنھوں پے کالا کلر لگا کے آتے ہیں خاص طور پے فریزین گاۓ میں کیوں کہ کالا تھن زیادہ اچھا گنا جاتا ہے اگر ممکن ہو تو ایک اچھا سا ڈاکٹر اپنے ساتھ رکھیں۔یہ دیکھیں کہ جانور ہانپ تو نہیں رہا سست تو نہیں جگالی سہی کر رہا ہے۔جانور کا منہ کھول کے دیکیھیں کے کہیں منہ کھر کی بیماری سے متاثر تو نہیں جانور کے کھر بھی ساتھ اچھی طرح چیک کریں کہ کہیں زخمی تو نہیں۔جانور کے جسم پے کوٸ بیرونی سوجن تو نہں کوٸ ابھری ہوٸ جگہ نظر آۓ تو اس کو ہاتھ سے دبا کہ چیک کر لیں کہ اس میں کوٸ انفیکشن تو نہیں اگر ہوگا تو جانور درد محسوس کرے گا اور مطلوبہ جگہ پے ہاتھ نہیں لگانے دے گا۔۔۔اور ہاں ایک بات کا خاص خیال رکھیں گبھن گاۓ یا بھینس لیتے وقت یہ اطمینان کر لیں کہ جانور پیچھا جسے اوانس بھی کہتے ہیں وہ تو نہیں نکالتا۔اس کی پہچان یہ ہوگی کہ پیچھے سے جانور کی شرمگاہ سوجی ہوٸ ہوگی۔جانور بیٹھا ہوا پیچھے سے زور لگا رہا ہوگا۔اور جانور ابھی کچا ہو یعنی ابھی ڈیلوری میں دن رہتے ہوں تو بھی ایسی سوجن ہوگی۔جانور کے تھن اگے پیچھے سایڈ سے اگلے پچلے اگر لاٸن میں ہوں تو وہ جانور زیادہ معیاری گنا جاتا ہیےسو اس بات کا بھی اطمینان کر لیں۔جانور اچھی طرح اطمینان کر لینے کے بعد پیسوں کی ادایگی کریں۔جانور لیتے وقت کم سے کم 2 یا 3 تجربہ کار ادمی اپنے ساتھ رکھیں۔بعض اوقات اپ کی نظر جانور کی ہر چیز پے نہیں پڑتی تو دوسرے ادمی کی پڑ جاتی ہے جو نشاندہی کر کہ اپ کو کسی متاثر یا نقص والے جانور سے بچا سکتا ہے۔یہ ساری احتیاط کو ملہوظ خاطر رکھ کہ جانور لیں باقی بات قسمت اور مقدر کی ہوتی ہے۔انسان کا کام ہے کوشش کرنا۔                                                                                                                                               

About admin

Check Also

پلورونمونیا بھیڑ بکریوں کی انتہائی متعدی اور جان لیوا مرض کیسے بچاو کریں گے

پلورو نمونیا/سی سی پی پی پلورونمونیا بھیڑ بکریوں کی انتہائی متعدی اور جان لیوا مرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *